پنجاب میں فی بھینس 30روپے گوبر ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

پنجاب میں فی بھینس 30روپے گوبر ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

لاہور سمیت صوبہ بھر کی 168گوالہ کالونیز سے روزانہ گوبرکولیکشن ٹیکس وصولی گوبر سے بائیو گیس تیار کی جائے گی،گوالے آمادہ ہوگئے ،وزیر بلدیات کی تصدیق

لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،فی بھینس 30روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصولی کی جائے گی، ستھرا پنجاب  پروگرام کے تحت گوبر سے بائیو گیس تیار کی جائے گی،ذ رائع کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کی 168 گوالہ کالونیز سے ٹیکس وصولی کی جائے گی ،گوالہ کالونیز میں موجود بھینسوں کے فضلے کی صفائی اور کولیکشن پر فیس وصولی کی جائے گی ،گوالہ کالونیز میں50لاکھ بھینسیں موجود ہیں ،ابتدائی طور پر لاہور کی دو گوالہ کالونیوں پر ٹیکس وصولی کا فارمولہ طے کیا گیا ہے ، ہربنس پورہ اور گجر پورہ گوالہ کالونیوں پر فی بھینس گوبر فیس وصولی کی جائے گی، گوالوں نے گوبر ٹیکس دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ،وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ گوالہ کالونیوں سے گوبر کولیکشن کی مد میں فیس وصولی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں