آتشزدگی واقعات،15محکمے فریق،کسی نے جواب جمع نہ کروایا:ہائیکورٹ برہم

آتشزدگی  واقعات،15محکمے  فریق،کسی  نے  جواب  جمع  نہ  کروایا:ہائیکورٹ  برہم

آپ سو رہے تھے ؟انتہائی حساس معاملہ ،دو ہفتے پہلے نوٹس ہوئے ، ایسا رویہ اپنانا چھوڑ دیں:چیف جسٹس کے ریمارکس دس روز میں جواب جمع ورنہ محکموں کے سربراہوں کو ذاتی حیثیت میں بلا ئینگے :جسٹس عالیہ نیلم ،سماعت 14اپریل تک ملتوی

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے آگ لگنے کے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کی درخواست پر ہوم ڈیپارٹمنٹ ،ریسکیو ،ایل ڈی اے اور آئی جی پنجاب سمیت تمام فریقین سے دس روز میں جواب طلب کر لیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی حکم کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر مختلف  محکموں پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس د ئیے کہ اس درخواست میں لیسکو، این ڈی ایم اے ،محکمہ صحت سمیت پندرہ فریق ہیں انتہائی حساس معاملہ ہے کسی ایک محکمے نے بھی جواب جمع نہیں کرایا ، کیا آپ لوگ سو رہے تھے ؟دو ہفتے پہلے نوٹس ہوئے تھے عدالتوں کے ساتھ ایسا رویہ اپنانا چھوڑ دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آگ لگنے کے واقعات سے روکنے کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ کے محکموں نے کوئی رولز بنا ئے ہیں ،کوئی اقدامات کیے ہیں تو بتائیں آپ سب کو دس روز کا وقت دے رہے ہیں، اپنا اپنا جواب جمع کروائیں، اگر آئندہ سماعت پر جواب نہیں آیا تو تمام محکموں کے سربراہان کو ذاتی حیثیت میں بلائیں گے ،لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت چودہ اپریل تک ملتوی کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں