سولر سسٹم بجلی صارفین کیلئے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم

سولر سسٹم بجلی صارفین کیلئے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم

اضافی بجلی ’’صفر‘‘یونٹ ڈکلیئر، اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر ریلیف ختم کر دیا معاہدے توڑنے وا لوں کے کنکشن پر ’’ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک‘‘نافذالعمل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وفاقی حکومت نے معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والے صارفین کے لئے بلنگ کے طریقہ کار میں ترمیم کر دی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو "صفر" یونٹ ڈکلیئر کر دیا گیا،معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے کنکشن پر "ایکسپورٹ ایم ڈی آئی چیک" نافذالعمل کر دیا گیا، اضافی پینلز سے بننے والی بجلی پر ریلیف مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہو جائیگی تاہم نیٹ میٹرنگ پالیسی پر ریلیف نہیں ہو گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں