اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے ،چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

 اسحاق ڈار وطن واپس پہنچ گئے ،چینی  وزیر خارجہ سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

 اسحاق ڈار کے دورہ چین پر دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کردیاہے ،دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اورچینی وزرائے خارجہ کی ملاقات روایتی گرمجوشی اور خیرسگالی سے بھرپور رہی اور انہوں نے مغربی ایشیا میں علاقائی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ایران جنگ کے حل اور مکالمے کی بحالی کیلئے پاکستانی کوششوں اور پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے آگاہ کیا،ملاقات میں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں