پاک چین بحری مشق ’’سی گارڈین فور‘‘ کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب اختتام

پاک چین بحری مشق ’’سی گارڈین فور‘‘  کا شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب اختتام

راولپنڈی(دنیا نیوز،ایجنسیاں)پاک بحریہ اور پی ایل اے (نیوی)کے مابین 25 مارچ تا یکم اپریل 26 بحری مشق سی گارڈین 4 منعقد ہوئی۔

 اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی اشتراک اور میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق مشق دو مراحل پر مشتمل تھی، جس میں پانچ روزہ کراچی پورٹ کا دورہ اور شمالی بحیرہ عرب میں دو روزہ سی فیز شامل تھے ۔مشق سی گارڈین 4 میں شمولیت کے لیے پی ایل اے (نیوی)کے جہاز داچنگ کی آمد پر پی این ایس تیمور نے پرتپاک استقبال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں