غیر ملکی ایئر لائنز کوزیادہ فیول ساتھ لانے کی ہدایت

غیر ملکی ایئر لائنز کوزیادہ فیول  ساتھ لانے کی ہدایت

لاہور (نیوز رپورٹر )دنیا میں جاری فیول بحران کے باعث پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے تمام بین الاقوامی ایئرلائنز کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

تمام بین الاقوامی ایئرلائنزکوجاری ہدایات میں کہاگیاہے کہ جیٹ اے ون فیول سپلائی چین میں خلل کے باعث تمام ائیرلائنز احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،وہ بیرون ملک سے اڑان بھرتے وقت زیادہ سے زیادہ فیول ساتھ لیکر آئیں،ہدایات میں کہاگیاہے کہ پاکستانی ایئرپورٹ پر فیول کی اپ لفٹ کو کم سے کم کیا جائے ،ہدایات پر 15اپریل 2026 تک سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں