علی وزیر کدھر ہیں، ایس ایس پی آپریشنز رپورٹ دیں:عدالت

علی وزیر کدھر ہیں، ایس ایس پی  آپریشنز رپورٹ دیں:عدالت

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سکیورٹی اداروں کے خلاف تقریر کے معاملہ پر سیاسی رہنما علی وزیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

 دوران سماعت علی وزیر کی عدم دستیابی کے باعث پیشرفت نہ ہوسکی، عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا عدالت کو آگاہ کیا جائے علی وزیر کدھر ہیں، کسی مقدمہ میں گرفتار یا ضمانت پر ہیں، عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں