اوگرا کامہنگی ایل پی جی بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی سرکاری قیمت میں فروخت کرنے کی سخت ہدایت کردی۔
اوگرا نے ملک بھر میں زائد قیمت وصولی پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔اس کے علاوہ اوگرا نے ایل پی جی پلانٹس اور ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کیلئے فیلڈ انسپکشن بھی جاری کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سیلز انوائسز اور گیٹ پاسز پر سلنڈر ریٹ واضح لکھنا لازمی ہے جبکہ صارفین سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔