پراپرٹی اونر شپ قانون :توہین عدالت درخواستیں غیرموثر:ہائیکورٹ

پراپرٹی اونر شپ قانون :توہین  عدالت درخواستیں غیرموثر:ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پراپرٹی اونر شپ قانون کیس میں توہین عدالت کی 30 درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔

دیگر درخواستیں ایڈیشنل سیشن ججز پر مشتمل ٹربیونلز کو بھجوا دیں ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ توہین عدالت کی درخواستیں اب غیر موثر ہو گئی ہیں، ترمیم کے بعد ٹربیونلز غلط دلائے گئے قبضے واپس دلائیں گے ، ٹربیونلز زیر التوا کیسز اور قانون کی روشنی میں فیصلے کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں