انٹراپارٹی الیکشن ،4جماعتوں کے کیس کی سماعت 7اپریل کو مقرر

انٹراپارٹی الیکشن ،4جماعتوں کے کیس کی سماعت 7اپریل کو مقرر

متحدہ ، استحکام پاکستان، عوام پاکستان،جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے 4سیاسی جماعتوں کے انٹرپارٹی انتخابات کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا،ایم کیو ایم، استحکام پاکستان، عوام پاکستان اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کو 7 اپریل کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔ شاہد خاقان عباسی کی عوام پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 7 اپریل کو مقرر کی گئی جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کا کیس بھی اسی روز سماعت کیلئے مقررکیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن نے متحدہ کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کو نوٹس جاری کردیا، اس کے علاوہ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان تحریک کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس پر مزید کارروائی ہوگی اور چاروں سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کی سماعت 7 اپریل کو کی جا ئیگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں