تاجر عامر اعوان قتل کیس کے ملزمو ں کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹر یٹ احتشام مقرب نے وفاقی دارالحکومت میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اسلام آبادپولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کرتے ہوئے 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، کہا گیا کہ ملزمان سے آلہ قتل اور چوری شدہ مال برآمد کرنا ہے ، عدالت نے ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت 6 اپریل تک ملتوی کردی۔