عوام کو مشکلات میں دھکیلا جارہا
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے ، مہنگائی اور کراچی کی صورتحال کے خلاف اتوار کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف اتوار کو شام 4 بجے کراچی پریس کلب پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جبکہ 7 اپریل کو اڈیالہ جیل کے باہر اور 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں یوم سیاہ کے موقع پر جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران خود کفایت شعاری اختیار نہیں کر رہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات میں دھکیل رہے ہیں۔