جیٹ فیول قیمت میں مزید40روپے لٹر اضافہ،فضائی سفر بھی مہنگا ہونے کا امکان

جیٹ  فیول  قیمت  میں  مزید40روپے  لٹر  اضافہ،فضائی  سفر  بھی  مہنگا  ہونے  کا  امکان

نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ،مارچ سے اب تک 329روپے سے زائد اضافہ کرایوں میں اضافہ ناگزیر :ائیر لائن ذرائع،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور (نیوز رپورٹر )ایران امریکا جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں مزید 40 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 517 روپے 17 پیسے فی لٹر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ، یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں مجموعی طور پر 329 روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے ،رپورٹس کے مطابق قیمت بڑھنے سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کے کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ، ٹورنٹو، پیرس اور مانچسٹر کے لیے اکانومی کلاس کا ایک ٹکٹ اب 3 لاکھ سے 7 لاکھ روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے جس کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے ،ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور آپریشنل اخراجات کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے ، صورتحال سے مسافروں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں