بنوں :تھانہ پر ناکام خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 10 ہوگئی
بنوں (دنیا نیوز )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پر خوارج کے خودکش حملے میں شہدا کی تعداد بڑھ کر10 ہوگئی ہے جبکہ 4 زخمی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات تھانے پر حملے میں ناکامی پر کارسوار بمبار نے سول آبادی کو نشانہ بنا ڈالا، شہید ہونے والوں میں7 خواتین ، ایک بچہ اور2مرد شامل ہیں۔ چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد متاثرہ عمارت کا ملبہ ہٹانے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔