سستا پٹرول کیسے ملے گا؟موٹر سائیکل مالکان پریشانی کا شکار

سستا پٹرول کیسے ملے گا؟موٹر سائیکل  مالکان پریشانی کا شکار

لاہور( کامرس رپورٹر) حکومت نے پٹرول مہنگا کرکے موٹر سائیکل سوار شہریوں کو ایک ماہ میں 20لٹر پٹرول پر فی لٹر 100 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے لیکن سستا پٹرول کہاں سے۔۔۔

 کیسے ملے گا ؟ اب تک اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی پالیسی سامنے نہیں آ سکی ، موٹر سائیکل سوار مہنگا پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں ،پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت نے دعویٰ تو کردیا ہے لیکن ابھی تک اس پرکوئی طریقہ کار و ضع نہیں کیا ، شہریوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرول مہنگا کر کے ریلیف کا اعلان تو کیا ہے لیکن کوئی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے غریب دربدر ہیں،ریلیف کیلئے فوری طور پر پالیسی کا اعلان کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں