‘‘کرائے بڑھائو‘‘ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

‘‘کرائے بڑھائو‘‘ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن نے کرائے بڑھانے کیلئے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی نے کہا ہے کہ آ ج سے کسی بھی آئل ٹینکر کو لوڈ نہیں کیا جائے گا، موجودہ کرایوں میں کام کرنا ممکن نہیں، شدید مالی نقصان کا خدشہ ہے ، نقصان سے بہتر ہے گاڑیاں کھڑی رکھیں،عبداللہ نے کہا کہ آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں سپلائی متاثر ہونے کا امکان ہے ، مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں