بچت مہم :قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 47کروڑخزانے میں جمع
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیرِ اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے موجودہ مالی سال کے بجٹ اور اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 47 کروڑ 21 لاکھ روپے قومی خزانے میں سرنڈر کر دیئے ۔
ارکانِ قومی اسمبلی کی تنخواہوں سے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کی کٹوتی کر کے رقم وزیرِ اعظم کے کفایت شعاری فنڈ میں جمع کرا دی گئی ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کفایت شعاری مہم پر من و عن عملدرآمد کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں جن کے نتیجے میں دو ارب روپے تک بچت کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید رقوم قومی خزانے میں سرنڈر کیے جانے کا امکان ہے ۔ 75 فیصد سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اپنی بجلی کی ضروریات گرین پارلیمنٹ سولر سسٹم کے ذریعے پوری کر رہا ہے ۔ اخراجات میں مزید کمی لانے کے لیے قومی اسمبلی میں صرف 200 ملازمین فزیکلی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔