حکومتی سبسڈی ناکافی ،جلد لاہور کی طرف مارچ کا اعلان کرینگے :پاکستان کسان اتحاد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین چودھری حسیب انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو سبسڈی کا اعلان کیا ہے اس میں واضح نہیں کیا کہ کتنے ایکڑ والا کسان اس سبسڈی سے مستفید ہوگا۔
حکومت نے 1500 روپے سبسڈی کا جو اعلان کیا ہے ، اس سے کسان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ڈیزل کی قیمت 187 روپے بڑھ گئی ، اس پر ایک سو روپے سے زائد کی لیوی لی جا رہی ہے ۔ حکومت کی طرف سے یہ سبسڈی ناکافی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری تمام کسان تنظیموں سے میٹنگیں جاری ہیں، جلد ہم لاہور کی طرف کسان مارچ کا اعلان کریں گے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس اضافے کو واپس لے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے ۔