پنجاب،خیبرپختونخوا کے گورنرز کی ملاقات،ہم آہنگی پر گفتگو

پنجاب،خیبرپختونخوا کے گورنرز کی ملاقات،ہم آہنگی پر گفتگو

پختونخوا بھی عوام کو مفت ٹرانسپورٹ،کسانوں کوریلیف دے :فیصل کنڈی وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی ضرورت :سردارسلیم حیدر

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لئے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوایک پیج پر ہونا چاہئے ۔ وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل  کریم کنڈی نے کہاکہ صوبے کی بہتری اور امن وامان برقرار رکھنا ترجیح ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ جس طرح پنجاب میں عوام کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی گئی ہے ،کے پی کے کی حکومت کو بھی اپنی عوام کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ مفت کر دینی چاہئے ،پنجاب اور دیگر صوبے کسانوں کے لئے بھی ریلیف دے رہے ہیں کے پی کے حکومت بھی اپنے کسانوں کو اس طرح کا ریلیف دے ۔دریں اثنا گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر،پارٹی کارکنوں،جیالوں اور عہدیداروں کے وفودنے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اور دیگر امور پر بھی تفصیلی گفتگوکی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں