حکمران عوام کو بھوک پیاس سے مارنا چاہتے ہیں :جے یوآئی

حکمران عوام کو بھوک پیاس سے مارنا چاہتے ہیں :جے یوآئی

آئی ایم ایف کے دبائو پر گھٹنے ٹیکے دئیے ،پٹرول بم کے حملے افسوسناک ہیں وز را مشیروں کا لاؤ لشکر کم کر کے عوام پر بوجھ کم کیا جائے ، ترجمان کاردعمل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جے یوآئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کے عوام پر پٹرول بموں کے حملے افسوسناک ،حکمران عوام کو بھوک اور پیاس سے مروانا چاہتے ہیں، خطے کے کسی بھی ملک میں پٹرول کی قیمتیں اتنی زیادہ نہیں ،ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر حکمرانوں نے گھٹنے ٹیکے دئیے ، پاکستانی عوام کو مودی ،ٹرمپ اور نیتن یاہو سے زیادہ اپنے حکمرانوں سے خوف ہے ، جنگ سے متاثرہ ایران سے زیادہ مہنگائی کا ظلم رات کے اندھیرے میں پاکستانی عوام پر کیا گیا ،حکومت کی ناقص پالیسیوں نے پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کر دی، وز را ،مشیروں کا لاؤ لشکر کم کر کے عوام پر بوجھ کم کیا جائے ،حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے ، حکمران اپنے ہی عوام کی جان کے درپے ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں