شہناز کنول پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری مقرر

 شہناز کنول پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری مقرر

لاہور(سٹاف رپورٹر )پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے صدر لاہور نرگس خان کی مشاورت سے شہناز کنول کو جنرل سیکرٹری لاہور کاایڈیشنل چارچ دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ شہناز کنول پیپلز پارٹی کی متحرک رہنما ہیں بطور سیکرٹری انفارمیشن انہوں نے بہترین کام کیا ہے ۔ اور اب ان کے بطور جنرل سیکرٹری کام کرنے سے پارٹی پنجاب میں مضبوط ہوگی ۔ علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں نرگس فیض ملک، ناصرہ شوکت ، پروین شیخ، عذرا شجاع و دیگر نے شہناز کنول کو جنرل سیکرٹری بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں