ڈی جی پاکستان پوسٹ کے تبادلہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال
اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت مواصلات نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آ فس سمیع اللہ خان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو دینے اور۔۔۔
ڈی جی پاکستان پوسٹ آفس کا عارضی چارج سونپنے کیلئے گریڈ 21 کے چار افسروں کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ۔مذکورہ ناموں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سکوارڈن لیڈر (ر) مقصود احمد، انوار ملک ، شاہد جاوید ملک اور ظہیر اللہ خٹک شامل ہیں۔ وزارت مواصلات کے مطابق سمیع اللہ خان کو وفاقی سیکرٹریٹ میں گریڈ 22 کی اسامی پر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔