القادر ٹرسٹ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

 القادر ٹرسٹ ریفرنس ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سے ملاقات کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(رضوان قاضی)بانی پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائرکرتے ہوئے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر قانونی مشاورت کے لئے وکیل سے ملاقات کی استدعا کردی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اپنے وکلاء سے فوری اور بلا تعطل ملاقات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ20 دسمبر 2025 کے بعد سے بانی پی ٹی آئی کی اپنے کونسل سے کوئی بامقصد ملاقات نہیں ہوسکی،تقریباً تین ماہ اور بارہ دن سے بانی پی ٹی آئی کو قانونی رسائی سے محروم رکھا گیا ہے ،سزا معطلی کی درخواست 19 مارچ 2025 سے زیر التوا ہے جس پر اب تک 16 مختلف تاریخوں پر سماعت ہو چکی ہے ،نیب کا رویہ کیس کی کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر اور رکاوٹ پیدا کرنے والا ہے ،جیل حکام کی جانب سے وکلاء کی ملاقات کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں،وکیل سے ملاقات کا حق جیل رولز 1978 اور آئین کے آرٹیکل 9، 10-اے اور 14 کے تحت ہے ،عدالت اپیل کی تیاری کے لئے دونوں اپیل کنندگان کی وکیل سے ملاقات کا فوری حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں