شمالی افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئے فنڈنگ مہم تیز
فنڈنگ مہم افغانستان میں گھرگھرتک پھیل چکی، مقامی باشندوں پر شدید دباؤ طالبان رجیم نے علاقائی مشران کو جبری رقم اکٹھی کرنیکاٹاسک دیدیا:افغان میڈیا
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ،افغان طالبان رجیم کامکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ افغان طالبان رجیم فتنہ الخوارج(ٹی ٹی پی) کومضبوط کرکے پاکستان سمیت پورے خطے کاامن داؤپرلگانا چاہتی ہے ۔ افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی اور مذموم فنڈنگ مہم کے ذریعے عوام کومزیدمعاشی بحران میں دھکیل رہی ہیں۔افغان میڈیا آماج نیوز کے مطابق طالبان رجیم نے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کیلئے شمالی افغانستان میں فتنہ الخوارج کیلئے فنڈز جمع کرنیکی کوششیں تیزکردیں،فتنہ الخوارج کیلئے منظم طریقے سے شروع ہونیوالی مذموم فنڈنگ مہم اب افغانستان میں گھرگھرتک پھیل چکی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق مقامی باشندوں پرفتنہ الخوارج کیلئے مالی تعاون فراہم کرنے کے حوالے سے شدید دباؤ ڈالاجارہاہے ، افغان علاقائی مشران کوطالبان رجیم کی جانب سے عوام سے جبری رقم اکٹھی کرنیکاٹاسک دیدیاگیاہے ۔ ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتنہ الخوارج کی مالی وعسکری معاونت خطہ کیلئے مستقل چیلنج ہے ،معاشی بحران کاشکارافغانستان کی عوام کودی جانیوالی عالمی امدادبھی دہشتگردوں کی پشت پناہی میں لگائی جارہی ہے۔