سکھر ملتان موٹر وے پر 200کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری

سکھر ملتان موٹر وے پر 200کلو  میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری

سکھر (آئی این پی) سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے پر 200 کلو میٹر تک لگے جدید کیمرے چوری ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر سکھر سے رحیم یار خان تک کے لگ بھگ 200 کلومیٹر کے ایریا سے جدید سرویلنس اور سپیڈ کے کیمرے، سولر پلیٹس، لائٹس اور پولز کچے کے ڈاکوؤں نے چوری کرلئے۔ ضلع گھوٹکی میں جہان خان جنگل کے اطراف میں زیادہ گھمبیر صورتحال ہے، جہاں سے کیمروں اور سولرز کے پولز بھی اکھاڑ لئے گئے۔ اور پولیس کی سکیورٹی چوکیوں کی چھتیں غائب کردی گئی ہیں۔ ان چوکیوں میں زندگی کے آثار بھی دکھائی نہیں دئیے، لائٹس اور ریفلیکٹرز بھی غائب ہیں، یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ موٹر وے کے تمام سروس ایریاز کی اسٹریٹ لائٹس بھی بند ہیں، جبکہ حال ہی میں لگائے گئے سولر ریفلیکٹرز بھی 90 فیصد تک خراب ہیں۔ کیمرے چوری یا غیرفعال ہونے کی وجہ سے موٹر وے پولیس کا عملہ پرانی طرز پر سپیڈ کیمرے سڑک کنارے رکھ کر جرمانے کررہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں