متاثرین بارش کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے :سہیل آفریدی

متاثرین بارش کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے :سہیل آفریدی

متعلقہ اداروں کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگا کر امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار ، جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت

 پشاور (اے پی پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی ٰنے زخمیوں کو فوری اور موثر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے اور متاثرین کی بروقت امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ، متاثرین کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں