بلاول بھٹو زرداری کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا پیپلز پارٹی کا نظریہ مساوات، مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام پر مبنی ہے، اور یہ وہ اصول ہیں جو 1973 کے آئین میں محفوظ ہیں ، ایسٹر کے موقع پر ہم اتحاد، رواداری اور شمولیت کے عزم کی تجدید کریں اور مل کر ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں ہر شہری وقار، امن اور مساوی مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکے۔