پٹرول کی قیمت کم کرنے کا واحد حل ڈی ریگولیشن ، شاہد خاقان

 پٹرول کی قیمت کم کرنے کا واحد حل ڈی ریگولیشن ، شاہد خاقان

حکومت فیصلہ نہیں کر سکی پٹرول کی صورتِ حال کیسے مینج کرنی :پریس کانفرنس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم کرنے کا واحد حل ڈی ریگولیشن ہے ،، حکومت پٹرول کو ڈی ریگولیٹ کرے اور الیکٹرک وہیکل کو پروموٹ کرے ۔ جنگ شروع ہوتے ہی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، ذخیرہ اندوزی روکنا حکومت کا کام ہے ، حکومت فیصلہ نہیں کر سکی کہ پٹرول کی صورتِ حال کیسے مینج کرنی ہے ۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا دنیا میں کوئی ملک تیل کی قیمت خود طے نہیں کرتا۔

یہ قیمتیں مارکیٹ پر چھوڑ دی جاتی ہیں اس لئے پٹرول کو ڈی ریگولیٹ کر دینا چاہئے ، اسے نجی کمپنیوں پر چھوڑ دیں کہ وہ پٹرول لائیں اور بیچیں۔ جنگ شروع ہوئی تو قیمتوں کا تعین نہیں ہوا، پھر قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 450 روپے تک چلی گئی، ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ آپ نے قیمتیں کم کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر موٹر سائیکل والا تقریباً 7 ہزار روپے ماہانہ ایندھن پر خرچ کرتا ہے ، یعنی وہ تقریباً 3 ہزار روپے ٹیکس حکومت کو دیتا ہے ۔ آپ کسی پارلیمنٹیرین سے 3 ہزار ٹیکس نہیں لے سکتے ۔ مانا کہ دنیا میں پٹرول مہنگا ہے ، مگر ہماری پالیسیز کا بھی فیلیئر ہے ۔پٹرول کو ڈی ریگولیٹ کریں اور الیکٹرک وہیکلز کو پروموٹ کریں ، 6 ارب ڈالر کا بوجھ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں