اسلام آباد میں مہنگی روٹی بیچنے پر 11 تندور سیل، 47 افراد گرفتار

  اسلام آباد میں مہنگی روٹی بیچنے پر 11 تندور سیل، 47 افراد گرفتار

183 تندوروں کی انسپکشن ، روٹی کی قیمت20،نان 25 روپے کاہے :انتظامیہ

 اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے مختلف کارروائیوں میں 11تندور سیل کرکے 47 افراد کو گرفتارکر لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے شہر بھر میں 183تندوروں کی انسپکشن کی گئی، حکومت کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے ، نان 25روپے سے زائد قیمت پر فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ ڈی سی عرفان میمن نے کہا کہ روٹی 20یا نان 25روپے سے مہنگا بیچنے والے تندورمالکان کے خلاف کارروا ئی کی جا ئیگی ۔ شہری مہنگی روٹی یا نان بیچنے والے تندوروں کی نشاندہی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم نمبر 051-9108084 پر اطلاع کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں