پاکستان میں خطے کا سب سے مہنگا پٹرول، افغانستان میں بھی سستا فروخت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں بھی پٹرول پاکستان سے سستا ہے، پاکستان خطے میں سب سے مہنگے پٹرول والا ملک بن گیا،اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 101 بھارتی روپے فی لٹر ہے۔
بھارت میں پٹرول کی یہ قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً 303 روپے اور امریکی ڈالرز میں تقریباً 1اعشاریہ 1 ڈالر فی لٹر بنتی ہے ۔ بنگلہ دیش میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 116 ٹکا ہے ۔ یہ قیمت پاکستانی روپے میں تقریباً 263 روپے جبکہ امریکی ڈالر میں صفراعشاریہ95 ڈالر فی لٹر بنتی ہے ۔ سری لنکا میں بھی پٹرول کی موجودہ قیمت 398 سری لنکن روپے فی لٹر ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تقریباً 352 اور امریکی ڈالر میں 1اعشاریہ 26 ڈالر فی لٹر بنتی ہے ۔ جبکہ پاکستان 378 روپے فی لٹر کی قیمت کیساتھ خطے میں سب سے مہنگا پٹرول فروخت کرنے والاملک ہے۔