پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی نوازشریف نے کروائی ن لیگی حلقوں کا دعویٰ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقوں کا دعویٰ ہے کہ نوازشریف نے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کروائی، حکمران جماعت کے صدر نے حکومت کو کفایت شعاری پروگرام پر مکمل عملدرآمد پر بھی زور دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کے صدر نوازشریف نے پٹرول کی قیمت کم کروانے میں کردارادا کیا، اس حوالے سے نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی، اس دوران صدر ن لیگ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت دی گئی، جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے پارٹی صدر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کرنے کا فیصلہ کیا۔