ایرا ن کے سپیکر کی خطے کے ملکوں کو مذاکرات کی دعوت

ایرا ن کے سپیکر کی خطے کے ملکوں کو مذاکرات کی دعوت

غیر ملکی مداخلت کے بغیردفاعی سمجھوتوں سے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں پڑوسی ملکوں سے سفارتکاری کیلئے تیار ،سلامتی یقینی بنانا ہمارامفاد:باقرقالیباف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے خطے کے ملکوں کو دو طرفہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔سپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پڑوسی ملکوں سے دو طرفہ سفارتکاری کیلئے تیار ہیں، ایران ثابت کرچکا ہے کہ وہ جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اپنے دفاع کا اہل ہے ۔محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران خطے میں صرف امریکی فوجی اڈوں اور امریکی مفادات کو نشانہ بنا رہا ہے ، خطے کی سلامتی کو یقینی بنانا خطے کے ملکوں کے مفاد میں ہے ۔ان کاکہناتھاکہ خطے کا استحکام ایران کی ترجیح ہے ، خطے کے ممالک غیر ملکی مداخلت کے بغیر باہمی اور کثیر جہتی دفاعی سمجھوتوں کے ذریعے اپنے مفادات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں