پنجاب:اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار

پنجاب:اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار

قیمتوں میں کمی کے لئے 3 مختلف سبسڈی ماڈلز بھی تیار کیے گئے ہیں تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ،وزیراعلیٰ حتمی منظوری دینگی:حکومتی ذرائع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ پر ریلیف دینے کی تجاویز تیار کرلی گئیں۔قیمتوں میں کمی کیلئے 3 مختلف سبسڈی ماڈلز بھی تیار کیے گئے ہیں۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کرلیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا سہولت بازاروں میں ضروری اشیا پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے ، منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ مؤثر قرار دیا گیا ہے ، سہولت بازاروں میں صارفین کو براہ راست ریلیف دیا جا سکتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب حتمی منظوری دیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں