پٹرولیم قیمتوں پربحث کیلئے تمام جماعتوں کے اتفاق سے قومی اسمبلی کاوقفہ سوالات معطل

پٹرولیم قیمتوں پربحث کیلئے  تمام جماعتوں کے اتفاق سے  قومی اسمبلی کاوقفہ سوالات معطل

اسلام آباد(اے پی پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے اہم مسئلہ کو زیر بحث لانے کے لئے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات معطل کردیا گیا۔

تمام جماعتوں کے ارکان نے اتفاق کیا کہ اس اہم مسئلہ کو معمول کی کارروائی روک کر زیر بحث لایا جائے ۔وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے تحریک پیش کی کہ ایوان میں ایجنڈا کی کارروائی معطل کرکے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو زیر بحث لایا جائے ۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔قبل ازیں اپوزیشن رکن شاہد خٹک نے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو ایوان میں زیر بحث لایا جائے ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا اگر اس پر سنجیدہ بحث کرنا ہے اور مثبت تجاویز دینی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں تاہم گزشتہ دو سال کی طرح پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہئے ۔نوید قمر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رکن امین الحق نے بھی تجویز دی کہ اس پر بحث کرائی جائے یہ اہم مسئلہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں