راولپنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ کیس ٹرانسفر کی درخواست مسترد
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے وکیل پر سخت ریمارکس، غلط رہنمائی پر اظہارِ برہمی درخواست گزار کو راولپنڈی بینچ میں ہی کیس کی پیروی کی بھی ہدایت کردی
لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے راولپنڈی بینچ سے لاہور ہائیکورٹ کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ نے اپنے کلائنٹ کو غلط گائیڈ کیوں کیا؟ وکیل ہر کوئی بن جاتا ہے مگر قابل وکیل کوئی کوئی بنتا ہے ، قابل وکیل اپنے کلائنٹ کو عدالت سے ریلیف لے کر دیتا ہے ۔عدالت نے ہدایت کی کہ جائیں اور اپنا کیس راولپنڈی بینچ میں ہی سماعت کروائیں، وہاں بھی ججز کیسز کی سماعت کرتے ہیں۔عدالت نے مزید ریمارکس دئیے کہ اس طرح ہر کوئی بینچوں سے کیسز ٹرانسفر کروا کر پرنسپل سیٹ پر لے آئے گا۔