مارکیٹیں 8 بجے بند ہونے سے سامان کی سپلائی چین متاثر

مارکیٹیں 8 بجے بند ہونے سے سامان کی سپلائی چین متاثر

ہیوی ٹریفک رات 11بجے کے بعد شہر میں داخل، کارگو اڈے رات8 بجے بند لوڈنگ ان لوڈنگ متاثر ،بند کمروں کے فیصلوں سے مشکلات ہیں،خرم لودھی

لاہور( کامرس رپورٹر)مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے سے لاہور کی ہول سیل منڈیوں اور بازاروں میں تجارتی سامان کی سپلائی چین متاثر ہونے کا انکشاف ہواہے ـ، بازار و مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہونے سے کارگو ٹرانسپورٹ سے سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ بری طرح متاثر ہو ئی ہے ،ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت رات 11 بجے ہے ، انتظامیہ کی جانب سے تجارتی سامان کی نقل و حمل کے کارگو اڈے رات8 بجے بند کروا ئے جارہے ہیں، د ن کے اوقات میں ٹرک یا کنٹینرز کے داخلے پر ٹریفک قوانین کے مطابق پابندی ہے جبکہ رات8ـ بجے کے بعد دکانیں،گودام اور مارکیٹس کھولنے کی اجازت نہیں ،نائب صدر لاہور چیمبر خرم لود ھی نے کہا ہے کہ حکومت کو ئی پالیسی بناتی ہے تو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیوں نہیں کرتی، بند کمروں میں کئے گئے فیصلوں سے مشکلات بڑھ رہی ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے وقت بھی شہر میں داخلے کی اجازت دی جائے ، صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق اور سینئر نائب صدر عرفان سلطان نے کہا ہے کہ رات کو ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے کی اجازت ہے لیکن 8 بجے کے بعد ہمارے کارگو اڈے بند کروائے جارہے ،حکومت سے گزارش ہے کہ لوگوں کے تجارتی سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ کرنی ہوتی ہے اس پر توجہ دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں