اسحاق ڈار سے ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کی ملاقات
خطے میں امن و استحکام اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کیلئے ناگزیر قرار دیا گیا فریقین کا مسلسل و بامقصد مذاکرات کی اہمیت پر زور ،تعاون کو فروغ دینے کا عزم
اسلام آباد(وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہمتی نے اسلام آباد امن مذاکرات کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، دونوں فریقین نے مسلسل اور بامقصد مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا، اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کیلئے ناگزیر ہے ،فر یقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقائی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔