فریقین کیلئے حتمی معاہدہ کسی چیلنج سے کم نہیں : بلاول

 فریقین کیلئے حتمی معاہدہ کسی چیلنج سے کم نہیں : بلاول

ایران جنگ نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ اس مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے دنیا کی نظریں اسلام آباد مذاکرات پر،میزبانی پاکستان کی بڑی کامیابی:انٹرویو

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پرلگی ہوئی ہیں، ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے، الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی، مذاکرات پر آمادگی کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت کے مشکور ہیں، چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے بھی امن عمل میں اپنا کردارادا کیا، اس جنگ سے ایران کے ساتھ پورا مشرق وسطٰی متاثر ہورہا تھا۔بلاول نے سکائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، حتمی معاہدے تک پہنچنا فریقین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں، ایران جنگ نے یہ بھی ثابت کر دیا کہ اس مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں