پنجاب اسمبلی میں سفارتی کامیابیوں پر قرارداد، وزیراعظم و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
لاہور (سیاسی نمائندہ) رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار نے وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا اہم کردار سامنے آیا جس سے عالمی تباہی کا خطرہ ٹل گیا۔