پاکستان کی سفارتکاری کامیاب

پاکستان کی سفارتکاری کامیاب

ساہیوال(خبرنگار،سٹی رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ایران اسرا ئیل تنازع پر پاکستان کی حکمت عملی کامیاب رہی ،خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ہے ، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ،مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔۔۔

تمام مسائل ایک ہی میٹنگ میں حل نہیں ہو سکتے ،دونوں ممالک کے درمیان مسلسل مذاکرات ضروری ہیں، پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ وہ یہاں وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں