افغان طالبان کادہشتگردوں کیساتھ خودکش بمباروں کے تبادلہ کاانکشاف
محفوظ پناہ گاہوں ، اسلحہ کی فراہمی شامل،ہمسایوں کی سکیورٹی چیلنج :سابق سلامتی مشیر
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) افغان طالبا ن رجیم کی طرف سے دہشت گردوں کی سرپرستی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ، دہشت گردوں کی حمایت ہمسایہ ممالک سمیت خطے بھر کیلئے سنگین سکیورٹی چیلنج بن چکی ،سابق اعلیٰ افغان عہدیدارطالبان رجیم کافتنہ الخوارج دیگر عالمی دہشت گردتنظیموں کیساتھ گٹھ جوڑ شواہد کے ساتھ سامنے لے آئے ۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے سابق قومی سلامتی کے مشیر احمد ضیا سراج نے انکشاف کیا کہ طالبان رجیم کا فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشت گردتنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون ہے اس گٹھ جوڑ میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہوں اور اسلحہ کی فراہمی سمیت خودکش حملہ آوروں کا تبادلہ بھی شامل ہے ، سابق عہدیدار کا کہنا تھا کہ افغان شہری طالبان رجیم اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے درمیان اس گھناونے تعلق کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں،عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی طرف سے دہشت گردوں کی سرپرستی ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ اپنے عوام کیلئے بھی تباہ کن ثابت ہورہی ہے۔