پولیو مہم:پہلے روز 1کروڑ 37لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن

پولیو مہم:پہلے روز 1کروڑ 37لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن

پنجاب 72لاکھ، سندھ 30لاکھ، پختونخوا 22لاکھ، بلوچستان 7لاکھ بچے شامل اسلام آباد میں 1لاکھ 43ہزار، جی بی میں 96ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت قومی صحت کی ملک گیر قومی انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز ایک کروڑ 37لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پنجاب میں 72لاکھ 33ہزار، سندھ میں 30لاکھ 80 ہزار، خیبر پختونخوا میں 22لاکھ 78ہزار، بلوچستان میں 7لاکھ 2ہزار، آزاد جموں و کشمیر میں 2لاکھ 43ہزار، اسلام آباد میں 1لاکھ 43ہزار اور گلگت بلتستان میں 96ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ مہم کے دوران4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کی زندگی محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی گئی ہے ۔ بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں