سرکاری گاڑیاں نذرآتش کرنے کا مقدمہ 26ملزموں کا5،5روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں گرفتار 26 ملزموں کو 5 ، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ آپریشن کے دوران ملزمان پیٹرول بم، ڈنڈوں اور پتھروں سے لیس تھے اور انہوں نے سی ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔