سیاست سے الگ،دیگرشعبوں پر توجہ
لاہور(این این آئی)جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ اگرچہ میں عملی سیاست سے الگ ہو چکا ہوں، تاہم اپنی مام تر توجہ اور وسائل تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے شعبوں میں صرف کر رہاہوں تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کو بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
شہدائے اے پی ایس میموریل ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹائون میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر نے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا غریب اور متوسط طبقے کے بچوں کو بھی جدید اور معیاری تعلیم حاصل کرنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ معاشی طور پر مستحکم طبقے کے بچوں کو حاصل ہے۔