راولپنڈی اسلام آباد میں بارش ژالہ باری ،لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی

راولپنڈی اسلام آباد میں بارش  ژالہ باری ،لاہور سمیت کئی  شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی

راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور(نیوزرپورٹر،اے پی پی)لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ چند مقامات پرژالہ باری کا امکان ہے، کئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد،جھنگ میں تیز ہوائوں ،آندھی اور گرج چمک کے سا تھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے ۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،جڑواں شہروں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش،راولپنڈی میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں