لاہور ہائیکورٹ کے 6اسسٹنٹ رجسٹرارزسمیت 9افسروں کے تبادلے
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے لاہور ہائیکورٹ کے 6 اسسٹنٹ رجسٹرارز سمیت 9 افسروں کے تبادلے کردئیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احمد زبیر خان کا رجسٹرار آفس میں ، مریم صفدر کا ایچ آر تھری میں ، محمد نعمان ڈار کا رپیئر اینڈ مینٹی ننس میں ، محمد ایوب مغل کا سیکشن سروس ٹو،امجد بشیر ڈار کا پروکیورمنٹ میں تبادلہ کیا گیا۔ایڈمن آفس کوآرڈینیٹرز ریاض احمد، حافظ نجیب اللہ اور حافظ اریب رضا کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔