190 ملین پائونڈ کیس عمران خان اوربشریٰ بی بی کی اپیلوں پر 22اپریل کو سماعت

190 ملین پائونڈ کیس عمران خان اوربشریٰ بی بی کی  اپیلوں پر 22اپریل کو سماعت

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔۔۔

رجسٹرار آفس سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ 22 اپریل کواپیلوں پر سماعت کرے گا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں