لاہور ہائیکورٹ: 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج کردی،عدالت نے ماتحت عدالت کی سنائی گئی عمر قید کی سزابرقرار رکھی۔
عدالت نے قرار دیا کہ مجرم مجاہد کو عمر قید کی سزا درست سنائی گئی،مجرم اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا ،ڈی این اے سمیت بچی کے کپڑے اور کانوں کی بالیاں مجرم سے برآمد ہوئی، بچی کی چپل بھی مجرم مجاہد سے پولیس نے برآمد کروائی، مدعیہ شاہین نور نے خوشاب میں بیٹی سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کروایاتھا اور ٹرائل کورٹ نے 2022 میں مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔