لاہور ہائیکورٹ:این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ پر نگرانی کی حکومتی پالیسی بحال

لاہور ہائیکورٹ:این جی اوز  کی غیر ملکی فنڈنگ پر نگرانی  کی حکومتی پالیسی بحال

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مقامی این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ پر کڑی نگرانی کی حکومتی پالیسی 2022ء بحال کردی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  سنگل بینچ کاحکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ برقرار نہیں رہ سکتا،  حکومت رولز آف بزنس کے تحت پالیسی سازی کی مکمل مجاز ہے ،ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے غیر ملکی فنڈنگ پر پابندیوں کو سنگل بینچ کے روبروچیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ این جی اوز پہلے ہی 1860 کے ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں، نئی حکومتی پالیسی کام میں مداخلت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں