ایف بی آر ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم

 ایف بی آر ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے کیلئے تکنیکی کمیٹی قائم

فہیم محمد کمیٹی سربراہ مقرر، ارشد حسین، احمد کمال ، خالد جمیل ارکان ہونگے

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کے نظام کو مؤثر بنانے اور ٹیکس گزاروں کے خطرات کی جانچ کے عمل یعنی کمپلائنس رسک مینجمنٹ (سی آر ایم) فریم ورک کو فعال بنانے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی قائم کر دی کمیٹی کی سربراہی ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم فریم ورک فہیم محمد کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ارشد حسین، کراچی کے چیف کمشنر احمد کمال، گوجرانوالہ کے چیف کمشنر محمد خالد جمیل، پی آر اے ایل کے چیف ڈومین آفیسر زین العابدین ساہی اور کراچی ایل ٹی او کے چیف کمشنر شبہِ الاعجاز شامل ہیں۔ محمد وسیم کو کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ۔کمیٹی کو جامع ذمہ داریاں (ٹی او آرز) سونپی گئی ہیں جن کا مقصد سی آر ایم کے موجودہ ڈھانچے کا تفصیلی جائزہ لے کر نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں